جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں بڑے پیمانے پر رابطہ عوام مہم کے آغاز

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2017ء) جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں بڑے پیمانے پر رابطہ عوام مہم کے آغاز کیا جارہا ہے ۔ مہم کی تفصیلات اور ضروری ہدایات کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے ہر سطح کے ناظمین اور جے آئی یوتھ کے ہر سطح کے ذمہ داران کا ایک اہم اور خصوصی اجتماع منگل 24اکتوبر کو بعد نماز مغرب ادارہ نورحق میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

اجتماع میں پبلک ایڈ کمیٹی کے مرکزی ضلعی ، زونل اور علاقوں و حلقوں کے ذمہ داران اور جماعت اسلامی سے وابستہ منتخب بلدیاتی نمائندگان کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھی شریک ہوں ۔#

متعلقہ عنوان :