آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام تعمیر و ترقی کے لیے مسلم لیگ(ن) کو ہی ووٹ دیں گے،صوبائی وزیر زراعت نعیم خان بھا بھہ

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:02

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر زراعت نعیم خان بھا بھہ نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام اپنی فلاح وبہبود اور تعمیر و ترقی کے لیے مسلم لیگ(ن) کو ہی ووٹ دیں گے کیو نکہ ان حا لات میں بھی عوام میں محمد نوازشریف کی مقبولیت کم نہیں ہوئی، ان خیالات کااظہارانہوں نے سیاسی وسماجی رہنما مہر اسماعیل آرائیں کی والدہ مر حو مہ کی قل خوانی کے اجتماع کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ،اس موقع پر پبلک اکا ئونٹس کمیٹی و ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید ، یوسی چیئرمینز نواب عتیق الرحمن ، عبدالقیوم خان کھچی ، وائس چیئرمینز مہر ممتاز احمد ارائیں ، مہر ممتاز اورا ، سیا سی و سماجی شخصیات میاں تاج بورانہ ، حاجی محمد اقبال لُڑکا پٹواری ، مہر محمد نواز، محمد اکرم عرف گلو گجر ، مہر اخترنول ، محمد رمضان جونا کونسلر ، حاجی محمد ابراہیم ، محمد یعقوب، غلام فریدی ، مہر عبدالعزیز ، میاں طاہر کمبوہ ، محمد یار کھرل ، حاجی محمد رفیق رانا کونسلر ، حاجی محمد شفیع نمبردار ، حاجی عبد الغفار ، پرویز خان بلوچ، قاری افضل حسینی ، حافظ محمد فاروق ، قاری محمد حنیف ربانی سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے، صوبائی وزیر زراعت نعیم خان بھا بھہ نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی اور عوام کا معیار زند گی بلند کرنا مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈا ہے ،حکومت تسلسل کے ساتھ اپنے انقلابی پروگرام پر عملدرآمد جاری رکھے گی ،عوام کے سامنے ہے کہ حکومت کو ورثہ میں مالی مسائل اور بحران نبرد آزما ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان اور انکے حواریوں کو مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی کا میابی ہضم نہیں ہورہی ،آخرپر صوبائی وزیر زراعت نعیم خان بھا بھہ ، ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید ودیگر نے مہر اسماعیل کی والدہ مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی او ر پسما ند گان کے لیے صبروجمیل کی دُعا کی۔

متعلقہ عنوان :