سکھر پولیس کی کاروائی،بڑی مقدار میں گٹکا برآمد کر لیا

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) سکھر پولیس کی مضر صحت پان پراگ گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی ایک گرفتار بڑی مقدار میں گٹکا برآمد تفصیلات کے مطابق میڈیا میں خبروں کی اشاعت کے بعد ایس ایس پی سکھر کی ہدایت پر پولیس شہر میں مضر صحت پان پراگ گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف متحرک ہو گئی پولیس نے کاروائی کرکے بڑی مقدار میں غیر ملکی پان پراگ م رجنی ، جیم دیگر اقسام کا گٹکا برآمد کرکے ایک دوکاندار کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ دونوںشہر بھر میں پان پراگ گٹکے کی اخبارات میں اشاعت کے بعد ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے سختی سے نوٹس لیکر تمام تھانوں کے ایس ، ایچ ،اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں پان پراگ گٹکا ، منشیات فروشوں ، پرچی آکڑا ، جوئے کے اڈوں سمیت دیگر سماجی برائیوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت جاری کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :