تاجر برادری کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، خورشید شاہ

پیپلز پارٹی ملک کی واحد عوامی پارٹی ہے جس نے وفاق اور صوبہ سطح پر تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کی ، تاجروں کی جانب سے دئیے گئے عشائیے سے خطاب

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء)تاجربرادری کا ملک کی ترقی و خوشحالی میں بہت اہم کردار ہے ان کے مسائل ہمارے مسائل ہیں تاجر برادری کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگا ہ ہیں ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے شاہی بازار کے تاجروں کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عشائیہ کے موقع پر سابق رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر نصر اللہ بلوچ ، پی پی رہنما سید فرخ شاہ ، عامر پاک والا ، تاجر رہنما لیاقت بھٹی اویس انصاری ، عظمت اللہ، جلال بھٹی و تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی سید خورشید احمد شاہ نے تاجر وں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد عوامی پارٹی ہے جس نے وفاق اور صوبہ سطح پر تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کی انشائ اللہ بہت جلد ان کی مشکلات دور ہو جائینگے تاجروں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے جو پوری طرح ادا کی جا رہی ہے۔