ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم کیو ایم اپنی ناکامی،نااہلی اور کرپشن پہ پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہی ہے،ترجمان پاک سر زمین پارٹی

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) ترجمان پاک سر زمین پارٹی نے ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پہ ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیو ایم اور ڈاکٹر فاروق ستار اپنی ناکامیوں،نااہلی اور کرپشن پہ پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور ڈاکٹر فاروق ستار اپنی پارٹی پہ توجہ دیں جو کہ تیزی سے زوال پزیر ہے۔ ناکامی، ایم کیو ایم میںانتشار اور مایوسی پہ قابو نہ پاسکنے کا الزام کسی دوسرے کو دینا مناسب نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی عوام کے جذبات کی حقیقی ترجمان اور تیزی سے مقبول ہونے والی جماعت ہے۔