چار سالہ دور حکومت میں کے پی کے حکومت کو صرف اور صرف اپنے من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کیلئے استعمال کیا گیا،شہلا رضا

اسپتال بنانے کی آڑ میں سیاست میں کودنے والے عمرا ن نیازی چار سال میں خیبر پختونخواہ میں ایک اسپتال بھی تعمیر نہ کرواسکے، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویڑن کی سیکریٹری اطلاعات وڈپٹی اسپیکر شہلا رضا، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شکیل چوہدری اور وقاص شوکت نے اپنے مشترکہ بیان میںکہاہے کہ اسپتال بنانے کی آڑ میں سیاست میں گودنے والے جواری اور انگلیوں کے اشاروں کے منتظر سیاستدان عمرا ن نیازی چار سال میں خیبر پختونخواہ میں ایک اسپتال بھی تعمیر نہ کرواسکے البتہ شوکت خانم اسپتال اور اپنی جائیداد اور اثاثوں میں کئی گنا اضافہ کر چکے ہیں۔

چار سالہ دور حکومت میں کے پی کے حکومت کو صرف اور صرف اپنے من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کیلئے استعمال کیا گیا۔عمران نیازی دوسروں پر قدغن لگانے والے محض سیاسی گندگی اور معاشرے کے بگاڑ سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنی کے پی کے حکومت کی نااہلی اور ناکامیابیوں کا اعتراف کر کے صوبہ کی گڈ گورننس، تعمیر وترقی،صحت کے اقدامات کا بیڑا غرق کیا ہے ان کے چاہنے والے آج کس منہ سے انہیں سیاسی لیڈر تسلیم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اعداد وشمار کے مطابق کے پی کی 4سالہ دورحکومت میں صاف صفائی اور صحت کے اقدامات مزید بتر سے بتر صورتحال اختیار کرچکے ہیں اور بیروزگاری بھی انتہا پر ہے۔ سندھ حکومت کی گڈ گورننس کیخلاف باتیں کرنے والے آج اسی صوبہ میں دوبارہ بلا خوف و خطر ہ جلسہ کررہے ہیں اور ہمیشہ کی طرح انہیں ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑے گی سندھ کی عوام عمران نیازی کو مسترد کر چکی عمران نیازی سندھ کی عوام کو بے قوف نہیں بنا سکتے اور نہ ان کے دلوں میں گھر کر سکتے ہیں، پاکستان کی باشعور عوام جان چکی ہے کہ عمران نیازی سیاست اور کھیل میں پلے بوائے سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔

متعلقہ عنوان :