شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے بعد پارٹی کو بیگم نصرت بھٹو نے پارٹی کو منظم طریقے سے سنبھالا ،وقار مہدی

پاکستان کی سیاست میں کبھی کسی خاتون نے اتنا غم نہ سہا ہوگا جتنے غم بیگم نصرت بھٹو نے سہے، بیگم نصرت بھٹو کی چھٹی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے محترمہ بیگم نصرت بھٹو کی چھٹی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں اور جدوجہد پر انہیں سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے بعد جس طرح پارٹی کومنظم طریقے سے بیگم نصرت بھٹو نے سنبھالا وہ واقعتاکسی داد سے کم نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں کبھی کسی خاتون نے اتنا غم نہ سہا ہوگا جتنا بیگم نصرت بھٹو نے سہا اوراپنے دو جوان بیٹے میر مرتضیٰ بھٹو، میر شاہنواز بھٹو، خاوندذوالفقار علی بھٹو اور لاڈلی بیٹی بینظیر بھٹو کو اس قوم اور ملک کی خاطر قربان کر دیا اور اپنا پورا گھرانہ پاکستان کی عظمت کیلئے نچاور کر دیا۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں بے در بے بیگم نصرت پر غم کے پہاڑ ٹوٹے مگر انہوں نے کبھی ملک وقوم کی بقا کی خاطر سمجھوتا نہیں کیا اور ہر میدان میں سیسہ پلائی دیوار کا رول ادا کیا۔ آج ان کی چھٹی برسی کے موقع پر سندھ بھر کے مختلف شہروں میں قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔