جنریشنز اسکول کے زیراہتمام دوسراعبدالستار ایدھی گرلز تھروبال ٹورنامنٹ ،30 ٹیموں نے حصہ لیا

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) جنریشنز اسکول کے زیراہتمام دوسراعبدالستار ایدھی گرلز تھروبال ٹورنامنٹ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے اشتراک سے کھیلا گیا،ٹورنامنٹ میں مختلف اسکولز اور کالج کی 30ٹیموں نے حصہ لیا ،ٹورنامنٹ کی فاتح حبیب گرلز اسکول کی ٹیم رہی، فائنل میں بحریہ کالج کو1-2سے شکست کا سامنارہا،شاہ ولایت کی ٹیم نے سٹی اسکول ڈی کے کیمپس گرین کے خلاف 2-1سے فتحیاب ہوکر تیسری پوزیشن حاصل کر لی اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی جنریشنز اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر غزالہ صدیقی فاتح اور رنررپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے ،اس موقع پر پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری مقبول آرائیں ،ارشد خان،ابراہیم گل اور مسنر رشیدہ بھی موجود رہیں ، ٹورنامنٹ دو روز تک جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :