Live Updates

عمران خان کا دورہ سندھ، اہم سیاسی شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ شہر کراچی اور اسکے شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے، 9 سال سے سندھ اور کراچی کے وسائل پر قابض پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت اور انکے درباری وزرائ نے شہر قائد کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کی ٹھانی ہوئی ہے، عمران اسماعیل

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ شہر کراچی اور اسکے شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے۔

(جاری ہے)

9 سال سے سندھ اور کراچی کے وسائل پر قابض پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت اور انکے درباری وزرائ نے شہر کراچی کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کی ٹھانی ہوئی ہے۔ عمران خان کے کراچی دورے کے موقع پر کئی اہم سیاسی شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔عمران اسماعیل نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سندھ میں ایک کے بعد ایک کامیاب ترین جلسے دیکھ کر پیپلز پارٹی بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات