فاروق ستار کے بانی متحدہ سے آج بھی رابطے ہیں،گیا ، سلمان مجاہد

پارٹی سے فاروق ستار اور کامران ٹیسوری کی وجہ سے نکالا گیا،فاروق ستار پر ارم عظیم کیلئے ہوٹلوں میں کمرے بک کروانے کا الزام

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلمان مجاہد نے فاروق ستار پر ارم عظیم کیلئے ہوٹلوں میں کمرے بک کروانے کا الزام عائد کیا ہے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کو پارٹی سے فاروق ستار اور کامران ٹیسوری کی وجہ سے نکالا گیا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان مجاہد نے کہا کہ ان کا پارٹی سے جھگڑا کامران ٹیسوری کو ڈپٹی کنوینر بنانے پر ہوا ، سلمان مجاہد نے کہا کہ فاروق ستار کے بانی متحدہ سے آج بھی رابطے ہیں۔

(جاری ہے)

سلمان مجاہد نے کہا کہ ارم عظیم جب کراچی آئیں تو ان کیلئے کراچی کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں ایگزیکٹو روم بھی فاروق ستار نے ہی بک کروایا تھا ، میرے پاس ایسے اور بھی کئی ہوٹلز کے نام اور ویڈیوز موجود ہیں جو میں وقت آنے پر میڈیا کے سامنے لا?ں گا۔ بہتر ہوگا کہ فاروق ستار ان تمام باتوں کو یہیں پر روک دیں ورنہ ایسا نہ ہو کہ ان ویڈیوز اور تصاویر کے بعد کوئی کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہے۔

متعلقہ عنوان :