ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارت نے پاکستان کو 4-0 سے شکست دیدی

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:01

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) بنگلہ دیش میں جاری ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارت نے پاکستان کو4-0 سے شکست دے دی۔مولانا بھاشانی ہاکی اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت کی جانب سے پہلا گول ستبیر سنگھ نے کیا۔

(جاری ہے)

میچ کے 57ویں منٹ میں بھارت کی طرف سے گجرنت سنگھ نے گول داغ دیا۔ جبکہ اس کے اگلے ہی منٹ میں للیت اپادھیو نے بھارت کی برتری کو 3-0 کردیا۔ یاد رہے کہ ہاکی کے پہلے تینوں ورلڈ کپ پاکستان نے جیتے تھے۔ جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان تینوں ورلڈ کپ میں رنر اپ ٹیم بھارت ہی رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :