گینگ واردہشتگرد شہریار پٹنی نے درجن سے زائد قتل کئے، تفتیشی رپورٹ

شہریارپٹنی نے دہشت گردی اور بھتہ خوری کے لیے 26 رکنی ٹیم بنائی ہوئی تھی،2013 میں ایم کیوایم یونٹ پر فائرنگ کرکے کئی افراد کو موت کی نیند سلایا

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) شہر قائد میں درجن سے زائد لوگوں کے قتل میں ملوث گینگ وار دہشت گرد شہریار پٹنی نے قانون کی گرفت میں آتے ہی اہم انکشافات کردیئے ہیں۔ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ درجن سے زائد قتل کیے۔تفصیلات کے مطابق گرفتار گینگ وار دہشت گرد شہریار پٹنی کی تفتیشی رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہریار پٹنی نے ساتھیوں کے ہمراہ درجن سے زائد قتل کیے۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق شہریار پٹنی عرف شیری کانڑاں کا تعلق شیراز کامریڈ، سنی گروپ کمانڈر ماما لاسی سے تھا۔ شہریارپٹنی نے دہشت گردی اور بھتہ خوری کے لیے 26 رکنی ٹیم بنائی ہوئی تھی۔ملزم نے 2013 میں ٹرکس بیکری کی گلی میں ایم کیوایم یونٹ پر فائرنگ کرکے کئی افراد کو موت کی نیند سلایا۔ 2013 میں ہی ہڑتال کے دوران میمن سوسائٹی میں میڈیکل اسٹور کے مالک کو سرپر گولیاں ماریں۔رپورٹ کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے قتل کی زیادہ تر کارروائیاں ساتھیوں کا بدلہ لینے کے لیے کیں، ملزم دکانداروں اور ہوٹلوں سے بھتہ بھی لیتا تھا۔