پی آئی اے انویسٹمنٹ بورڈ کا اجلاس، وفاقی مشیرہوائی بازی کی شرکت

ْانویسٹمنٹ بورڈ کے اجلاس میں کوئی بھی وفاقی وزیریا مشیر شرکت نہیں کرسکتا، ذرائع کا دعویٰ سردار مہتاب عباسی نے مبصر کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کی ہے جو کوئی بھی کرسکتا ہے، ترجمان

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) مالی بحران کی شکار پی آئی اے کے انویسٹمنٹ بورڈ کے اجلاس میں وفاقی مشیربرائے ہوائی سردار مہتاباحمد عباسی نے اجلاس میںمبصر کی حیثیت سے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا اجلاس پیرس میں چیئرمین پی آئی اے عرفان الہی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مشیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق انویسٹمنٹ بورڈ کے اجلاس میں کوئی بھی وفاقی وزیریا مشیر شرکت نہیں کرسکتا، یہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سردار مہتاب عباسی نے مبصر کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کی ہے جو کوئی بھی کرسکتا ہے۔پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ قومی ایئرلائن کا ذیلی ادارہ ہے زیلی ادارے کی سب مینجمنٹ کو آئوٹ سورس کیا گیا ہے، پی آئی اے کے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے بورڈ کے اجلاس میں پیرس میں پی آئی اے کا اثاثہ اسکرائب ہوٹل کی تزئین و آرائش کی منظوری دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ ہوٹل کی تزئین و آرائش کیلئے من پسند کمپنی کو ٹھیکہ دیدیا گیا، ہوٹل کی تزئین و آرائش پر کروڑوں روپے کے اخراجات آئیں گے۔ پی آئی اے پہلے ہی مالی بحران کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :