شراب اور اسلحہ کی سمگلنگ میں گرفتار وفاقی پولیس کے دونوں اہلکار معطل کر دیئے گئے

اہلکاروں کو چند دن قبل گوجر خان پولیس نے حراست میں لیا تھا

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:00

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) شراب اور اسلحہ کی سمگلنگ میں گرفتار ہونے والے وفاقی پولیس کے دونوں اہلکار معطل کر دیئے گئے اہلکاروں کو چند دن قبل گوجر خان پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد ساجد کیانی نے وفاقی پولیس کے دو اہلکاروں نثار صفدر اور محمد عمر کو معطل کرتے ہوئے پولیس لائن حاضر کر دیا ہے نثار صفدر سپیشل برانچ اسلام آباد جب کہ محمد عمر تھانہ ترنول میں تعینات تھا واضح ہو کہ گوجر خان پولیس نے چند دن قبل جی ٹی روڈ پر جنرل ہولڈ اپ کے دوران مذکورہ اہلکاروں کی گاڑی سے اسلحہ اور ولایتی شراب بر آمد کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :