سیاست کو کھیل تماشہ سمجھنے والے شکست خوردہ سیاسی عناصر عوام پر رحم کریںاور ترقی کے سفر کو آگے بڑھنے دیں‘شہباز شریف

ہمارے دورکی تیزرفتار ترقی کی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی ، آئندہ انتخابات میں بھی خدمت،دیانت اورشفافیت کی سیاست کی جیت ہوگی رکاوٹوں کے باوجود منصوبوں کو شفافیت اورتیزرفتاری سے مکمل کیاگیا ہے ،خود عوام کیلئے کچھ نہ کرنیوالے فلاحی منصوبوں کی مخالفت کررہے ہیں‘وزیراعلیٰ پنجاب

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے سیاست کو ہمیشہ عوام کی خدمت کا ذریعہ سمجھا ہے اورگزشتہ سوا چار برس کے دوران پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے عوامی خدمت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دورمیں ہونیوالی تیزرفتار ترقی کی کوئی اور مثال ملک کی 70سالہ تاریخ میں نہیں ملتی اوریہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن آج بھی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اور آئندہ عام انتخابات میں بھی عوامی خدمت،دیانت ،محنت اورشفافیت کی سیاست کی جیت ہوگی۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ(ن) کے عہدیداروں اور کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے کہا کہ سیاست کو ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کا ذریعہ بنانے والوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دینے و الے کبھی ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے اورایسے سیاستدانوں کا محاسبہ عوام کریں گے۔

الزام تراشی،انتشار اورجھوٹ کی سیاست پاکستان کے عوام کو کسی صورت گوارہ نہیں ۔ملک کے باشعور عوام نے منفی سیاست کرنیوالوں کو ہر محاذ پر مسترد کیا ہے۔ 2018ء کے عام انتخابات میں بھی ان عناصر کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی کا محورعام آدمی کی بھلائی اورخوشحالی ہے اورمسلم لیگ(ن) کی حکومت نے پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے دن رات ایک کررکھا ہے ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیاست کو کھیل تماشہ سمجھنے والے شکست خوردہ سیاسی عناصر عوام پر رحم کریںاورعوام کی ترقی کے سفر کو آگے بڑھنے دیں۔انہوںنے کہا کہ سیاسی مخالفین کی رکاوٹوں کے باوجود منصوبوں کو شفافیت اورتیزرفتاری سے مکمل کیاگیا ہے ۔مسلم لیگ(ن) کے دور میں ہونیوالی ملک کی تیزرفتارترقی مخالفین کو کھٹک رہی ہے اورخود عوام کیلئے کچھ نہ کرنیوالے ہی عوام کے فلاحی منصوبوں کی مخالفت کررہے ہیں۔

سیاسی مخالفین یاد رکھیں کہ پاکستان کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔عوامی خدمت سے عاری سیاستدان ملک وقوم کا وقت ضا ئع نہ کریں اورملک کی تیزرفتاری ترقی دیکھ کر مخالفین پریشان ہونا چھوڑ دیں ۔انہوںنے کہا کہ قوم کو مسائل اورمشکلات سے دوچارکرنیوالوں کو عوام کی بدلتی ہوئی تقدیر سے تکلیف ہورہی ہے ۔کامیابی ،نعروں،تقریروںاورخالی دعوؤں سے نہیں ملتی۔

عوام کی حقیقی خدمت سے ہی کامیابی ملتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی شب وروز کی محنت کے باعث پاکستان کی ترقی وخوشحالی کی منزل کے حصول کا خواب پوراہورہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کو نفاق نہیں بلکہ اتفاق کی طاقت سے آگے بڑھنا ہے۔پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے سب کو ملکر چلنا ہے ۔باہمی اتحاد سے ہی قوم کو اس کی کھوئی ہوئی منزل سے ہمکنار کیاجاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :