جنوبی وزیر ستان ‘ آپریشن راہ نجات کے متاثرین میں آٹھ ماہ کے دوران 8ہزار صدائے امن کارڈ تقسیم

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:50

جنوبی وزیرستان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) جنوبی وزیرستان کے آپریشن راہ نجات کے متاثرین میں آٹھ ماہ کے دوران 8ہزار صدائے امن کارڈ تقسیم کئے گئے اور مزید ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جارہا ہے‘فی کارڈ میں سولہ ہزار روپے ہوتے ہیں جو چار ہزار ماہانہ اقساط کی شکل میں اے ٹی ایم کے ذریعے متاثرین کو ملتے ہیںجبکہ شیر خوار بچوں کی مائوں کو مزید سات ہزار روپے بھی ملتے ہیں‘ورلڈ بنک کا یہ امدادنادرا ،فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ وغیرہ کے تعاون سے دیا جارہا ہے‘مذکورہ پراجیکٹ 2020ء تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جنوبی وزیرستان کے تحصیل لدھا کے سول ہسپتال میں قائم کردہ صدائے امن کارڈ سنٹر کے دورے پر سنٹر کے انچارج ندیم جان خان سلیمان خیل اور خالد برکی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ندیم جان خان کا کہناتھا کہ مزکورہ سنٹر میں آپریشن راہ نجات کے متاثرین آکر یہاں رجسٹریشن کرتے ہیںاور ہم ان کا ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیںجس کے بعد انھیں صدائے امن کارڈ جاری کیا جاتا ہے۔ان کاکہناتھا کہ یہ ورلڈ بنک کا امداد ہے جو سات سٹیک ہولڈر کے تعاون سے متاثرین کو دیا جارہاہے ‘جس میں نادرا ،ایف ڈی ایم اے وغیرہ شامل ہیں۔