ڈی پی او کوہاٹ کا عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے تھانہ شکردرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:50

کوہاٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ جاوید اقبال نے عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے تھانہ شکردرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔کھلی کچہری میں رورل اور اربن کے دور دراز دیہاتوں کے مقامی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او نے علاقائی امن ،مجرمانہ سرگرمیوں اور پولیس کے پیشہ ورانہ کردار کے حوالے سے علاقہ عمائدین سے دوستانہ ماحول میں بات چیت کی اور روزمرہ زندگی میں عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہی حاصل کی اور پولیس عوام کے مابین کمیونٹی پولیسنگ کی بنیاد پر قائم تعلقات کے سلسلے میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

کھلی کچہری میں ڈی پی او کے سامنے عوام نے اپنے مطالبات پیش کیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او جاوید اقبال نے عوام کی طرف سے سامنے آنے والے مطالبات و تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے عوامی سہولت اور مفاد عامہ کی خاطر تمام رپورٹیں مقامی تھانے میں اندراج ،مقامی کرایہ داروںکو رجسٹریشن کے عمل میں استثناء کی سہولت دینے اور لوگوں کے باہمی تنازعات کو مفاہمتی عمل کے ذریعے آپسمیں رضامندی سے حل کرنے کیلئے تحصیل کی سطح پر ڈی آر سی کی ذیلی شاخ جلد قائم کرنے کا اعلان کیاجبکہ پولیس نفری میں اضافے اور چوکیات کے قیام کے حوالے سے اقدامات کو بہت جلد عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تھانہ شکر درہ میں منعقدہ کھلی کچہری میں ڈی ایس پی لاچی روخان زیب اور ایس ایچ او تھانہ شکردرہ محمد افضل اعوان کے علاوہ علاقے کے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مقامی رہنمائوں،مقامی بلدیاتی نمائندوں اور مقامی عمائدین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :