پشاور‘ضلعی حکومت کا تمام سکولوں میں شجر کاری مہم شروع کرنے کافیصلہ

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:50

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) ضلعی حکومت نے ضلع کے تمام سکولوں میں شجر کاری مہم شروع کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم کی خصوصی ہدایت پر شجر کاری مہم کیلئے مقرر کئے گئے فوکل پرسن و ڈسٹرکٹ ممبر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت گذشتہ روز اجلاس منعقد ہواجس میں ڈی ای او مردانہ‘ ڈی ای او زنانہ اور ضلع پشاور کے سکول پرنسپلز نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگلے ہفتے سے ضلع پشاور کے تمام سرکاری بوائز اینڈ گرلز سکولوں میں بیک وقت شجر کاری مہم شروع کی جائیگی جس کیلئے تمام سکول پرنسپلز کو 72 گھنٹوں میں پودوں کی طلب فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی اور انکو تاکید کی گئی کہ پودوں کو لگانے کیلئے گڑھے اوردیگر انتظامات بھی تین دن میں مکمل کر لی جائے تاکہ انکو مطلوبہ پودے فراہم کرکے شجرکاری مہم کا باقاعدہ بیک وقت آغاز کیاجاسکیں اس سلسلے میں تمام سکولوں میں پودوں کی حفاظت کیلئے الگ سٹاف مقررکرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کا کہناہے کہ ضلع پشاور میں رواں سال شجری کار ی مہم کے دوران ریکارڈ پودے لگائے جائیں گے جبکہ اگلے سال کے بجٹ میں بھی دگنی رقم مختص کی جائیگی -