شیخ امجد رشید گولڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ،جھگڑا فرینڈز کلب نے آئی سی ایم ایس کولٹس کو شکست دیدی

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) پہلا شیخ امجد رشید گولڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں جھگڑا فرینڈز کلب نے آئی سی ایم ایس کولٹس کو چار وکٹوں سے شکست دیدی ، جمخانہ گرائونڈ پر جاری ٹورنامنٹ میں آئی سی ایم ایس کولٹس کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے زر محمد نے 52 اور عزیز الله 33 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، جھگڑافرینڈز کی طرف سے نصر الله نے چار ،ملک بشیر ، عبدالباسط اور کامران نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

جواب میں دوسری اننگز میں جھگڑا فرینڈز کلب نے مطلوبہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔کامران خان 43 ، بشیر27 ،اور ملک مجید 22 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ،آئی سی ایم ایس کولٹس کلب کی طرف سے شکیل نے تین عبدالرحمان نے دو اور عباس نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ ایمپائرنگ کے فرائض عالمزیب اور فخر عالم نے انجام دی۔

متعلقہ عنوان :