خیبرپختونخوا سائیکلنگ چیمپئن شپ نادر ن بائے پاس رنگ روڈ پر شروع ہوگئی

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) خیبرپختونخوا سائیکلنگ چیمپئن شپ نادر ن بائے پاس رنگ روڈ پر شروع ہوگئی جس میں خیبر پختونخوا کے تمام ڈویژن کے سو سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ، مقابلوں کا باضابطہ افتتاح پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اظہر علی شاہ نے کیا ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد،سردار نزاکت علی ہیڈ کوچ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

ڈائریکٹریٹ آف یوتھ آفیئرز کے تعاون اورخیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دو روزہ خیبرپختونخوا سائیکلنگ چیمپئن شپ رنگ روڈ نادر ن بائے پاس رنگ روڈ پر شروع ہوگئی ریس کا باضابطہ افتتاح فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اظہر علی شاہ نے کیا ۔

(جاری ہے)

افتتاحی روز انفرادی ٹائم ٹرائلز میں تنزیل احمد پشاور نے 18;24 ٹائم کے ساتھ گولڈ میڈل ، خالد خان 19:15 ٹائم کے ساتھ سلور میڈل، سوات کے آفتاب احمد 20:15 ٹائم کے ساتھ برائونز میڈل حاصل کیا،اسی طرح ٹیم ٹائم ٹرائل ایونٹ میں پشاور 19:23 ٹائم کے ساتھ گولڈ، سوات 20:29 ٹائم کے ساتھ سلور میڈل ،مردان 21:49 ٹائم کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ہے ۔

چیمپئن شپ میں ایسوسی ایشن کے ساتھ رجسٹر ڈ تمام ڈویژن ڈی آئی خان ، بنوں ، کوہاٹ ، مردان ، سوات، ہزارہ اور پشاور کے سو سے زائد سائیکلسٹ شرکت کررہے ہیں چیمپئن شپ میں سکریچ روڈ ریس ایونٹ آج منعقد ہوگا جبکہ اختتامی تقریب 12 بجے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہوگی جس میں صوبائی وزیر کھیل محمود خان مہمان خصوصی ہونگے ان کے ہمراہ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان ڈائریکٹر یوتھ اسفندیار خٹک سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :