نیشنل پارٹی سیاسی مزدوروں کی جماعت ہے،میراسراراللہ زہری

بلوچستان کیلئے اربوں ڈالر مالک اور ساتھیوں نے لوٹے ہیں ،گوادر میں 60 ہزار ایکڑ زمین ڈاکٹر مالک کے رشتہ دار اور دوستوں کے نام منتقل کی گئی ،جلسہ عام سے خطاب

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:40

�نجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی( عوامی )کے صدر میر اسراراللہ زہری ،مرکزی سکریٹری جنرل میر اسداللہ ،نائب صدرسید احسان شاہ نے کہا کہ بی این پی عوامی کی ان بان مخلص ورکرز ہیں اج کا دن بلوچ سرزمین کے لیے اہم ہے اج کا دن مایوس لوگوں کے لیے امید کی نئی کرن ہے ہمارے نوجوان کو حوصلہ ملا ہے اور بی این پی عوامی ایک ایسی فلیٹ فارم ہے جس کے تحت تمام افراد کے حقوق کی ضمانت دی جاتی ہے نوجوان اگے اکر قوم کی قیادت کریں نوجوان بی این پی کے فلیٹ فارم میں اکر قوم کے مسائل حل کریں یہ بات انہوں نے اتوار کے روز پنجگور میں بی این پی (عوامی) کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

جلسہ عام میں پنجگور اور صوبے کے مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کیا بی این پی عوامی کے مرکزی صدر میر اسرار اور دیگر نے کہا کہ یہ اسمبلی بلوچ کی نمائندہ نہیں ہے ان لوگوں کو اپنے کاروبار کے لیے حکومت دی گئی نیشنل پارٹی سیاسی مزدوروں کی جماعت ہے جو اقتدار کی خاطر مزدوری کرتا ہے نیشنل پارٹی ان ڈھائی سالوں میں بلوچ کو جتنا نقصان دیا ہے وہ مستقبل میں سامنے ائیں گے ڈاکٹر مالک کو صرف بچوں کے تحائف خریدنے کی حد تک چائنا محدود رکھا گیا ڈاکٹر مالک کرایہ کے مزدور اور اجرت کار تھے اس کے عوض ان سے معاہدے کیئے گئے نیشنل پارٹی قومی مجرم ہے عوام اس کہی سزا مقرر کریں ڈاکٹر مالک کا موقف ہر سال چینچ ہوتا ہے کھبی ووٹ تو کھبی خون کے نعرہ بلند کرتا ہے بلوچستان کے لیے اربوں ڈالر مالک اور ساتھیوں نے لوٹے ہیں جو شرم کا مقام ہے ڈاکٹر مالک کی غلط کارروائیوں کا کوئی حد نہیں ہے بلوچستان کے ملازمین کے الاونسز بھی ڈاکٹر مالک نے ختم کرائے جو غریبوں کے بچوں سے نوالہ چھین لیا گیا اور ہم نے بحال کرائے ڈاکٹر مالک کو بلوچ تاریخ سے کوئی واقفیت نہیں بلوچوں کی زمینوں کو سرکاری قرار دے کر ان سے چھینے انہوں نے کہا کہ گوادر میں 60 ہزار ایکڑ زمین ڈاکٹر مالک کے رشتہ دار اور دوستوں کے نام منتقل کی گئی ہیں ریکوڈک کا بھی ڈاکٹر مالک نے اپنے کمیشن کی خاطر فروخت کیے مجید اچکزئی اس بات کے گواہ بھی ہیں گوادر کی زمینین بیچی گئی ہیں مالک اور ساتھی مجید اچکزئی کے الزامات پر کیوں خاموش ہیں بی این پی عوامی نے اپنے دور میں تعلیم کو دروغ دیا اور غریبوں کے لیے پالیسی دیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل میں پچاس فیصد تعلیم اور صحت پر خرچ کیے جائیں تعلیم صحت کو تباہی پر پہنچادیا گیا ہے ادویات کی خریداریوں میں ریکارڈ گھپلے کیے گئے ڈاکٹر مالک کے سکریٹری اور مشیر کے ٹینکی اور باتھ روم اور بیکریوں سے کروڑوں روپے لوٹ کا مال برامد ہوئے یہ ساحل وساحل کے محافظ نہیں لٹیرے ہیں نیشنل پارٹی کس خطے کی نمائندگی کررہے ہیں بنگلہ دیش برٹش یا پاکستان کی نمائندگی کرتا ہے یہ نیشنل اچار کمپنی ہے یہ منافقوں کا ٹولہ ہے بزنجو اور فدا شہید دونوں کے موقف میں واضح فرق تھا ڈاکٹر مالک نے خون ووٹ کے موقف پر بلوچ کو غور کرنا ہوگا ڈاکٹر مالک اور ٹولے نے بلوچ کا ایک نسل تباہ کردیا ہے نیشنل پارٹی نے سی پیک روٹ پر بھی جھوٹ بولا گوادر سی پیک کا منبع ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اس ملک کا حصہ ہے اور ہم ملک کے پریم ورک میں رہ کر اپنے حقوق کے لیے جہدوجہد کررہے ہیں جو لوگ بلوچ قوم کو ملک دشمن پیش کررہے ہیں وہ دراصل خود غلط سوچ کے مالک ہیں انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین بلوچستان پر بوجھ ہیں ان کے انخلا سے بلوچ سکھ کا سانس لے سکتی ہے بی این پی کے رہنماوں نے کہا کہ 2013 میں عوام کے مینڈنٹ کے خلاف سازش کی گئی ایک سوچ کے تحت نیشنل پارٹی کے نمائندوں کو سلکیٹ کرکے عوام کی حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈالا گیا جس سے بلوچستان کے حالات مذید ابترہوگئے اور کرپشن کو فروغ ملا نتیجتا لوٹ کا مال مڈل کلاس وزیراعلی کے مشیر اور سکریٹری کے واٹر ٹینکوں اور بکریوں سے نکلنا شروع ہوگئے انہوں نے کہا کہ بلوچ کو اس کا جائز حق دیا جائے جب بھی بلوچ حق مانگتا ہے تو اسے غدار کہا جاتا ہے نوازشریف اور الطاف حسین کے منہ جو بھی ملک اور اداروں کے خلاف نکلتا ہے ان پر کوئی انگلی نہیں اٹھاتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسلہ سیاسی ہے اور اسے سیاسی انداز میں حل کیا جائے اور بلوچستان میں جمہوری اداروں کو پھنپنے دیا جائے اور ایک ایسا سیاسی ماحول پیدا کیا جائے جس سے عوام ازادنہ طریقے سے اپنے نمائندے منتخب کرسکیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سازشوں سے ہر فرد باخبر ہے ڈاکٹر مالک کو نوازشریف نے اپنے کاروبار کے لیے سلکیٹ کیا دورہ چین کے موقعے پر شہباز شریف نے انھیں ازادانہ طریقے سے گھومنے بھی نہیں دیا بلکہ انھیں یہ کہا گیا کہ اپ صرف شاپنگ پر توجہ دیں انہوں نے کہا کہ کامیاب کونسل سیشن عوام کی امنگوں کا ائنہ دار ہے اور بلوچ قوم کو اج بی این پی عوامی کی شکل میں ایک مظبوط سیاسی فلیٹ فارم ملا ہے جس کے جھنڈے تلے وہ اپنے سیاسی اور معاشی حقوق حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور کی سطح پر جعلی نمائندوں نے چار ارب روپے لوٹے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم امن کے ساتھ ترقی چاہتے ہیں اورہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ ملک معاشی سطح پر مظبوط ہو اور یہاں جمہوری قدریں مظبوط ہوں انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی اقتداربسے زیادہ اقدار کو ترجیح دیتا ہے اور عوام کے حقوق کے لیے کھبی بھی سودا بازی نہیں کریں گے کیونکہ کرسی وقتی چیز ہوتی ہے بلکہ ہمارا اصل سرمایہ عوام کا اعتماد ہے جو اج ہمیں حاصل ہے نیشنل پارٹی اج فقیروں کی طرح عوام کی ہمدردی کے بھٹک رہا ہے اس کی وجہ عوام کے مفادات کوپس پشت ڈال کر کرسی سے محبت تھا انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی کو دیوار سے نہیں لگایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :