پیپلزپارٹی کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے،میر دائود خان عمرانی

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:40

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء)پاکستان پیپلز پارٹی نصیرآباد کے سابق ضلعی صدر میر دائود خان عمرانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے مظلوم عوام کے لیے ماضی میں جو خدمات کی ہیں وہ سب کے سامنے عیاں ہیں علاقے میں بجلی گیس سڑکوں کی تعمیرات بیروزگاروں کو روزگار دیئے جوکہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ان خیالات کا اظہار پی پی پی کے سابق ضلعی صدر میر دائود کان عمرانی کی صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں ضلع نصیرآباد کے حلقے پی بی 28 اور پی بی29 نصیرآباد سے پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی نصیرآباد میں پی پی پی مضبوط اور مستحکم ہے بھٹو کے جیالوں کی ایک بڑی تعداد ضلع نصیرآباد میں آباد ہیں جو کہ پی پی پی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن و سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی جیسے دلیر نڈر نیک بہادر اور باصلاحیت لیڈر سے بے پناہ محبت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خدمات کے ساتھ پی پی پی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن و سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی کی خدمات بھی علاقے میں نمایاں ہیں بلوچستان اور خصوصا نصیرآباد ڈیرہ مراد جمالی تمبو منجھوشوری باباکوٹ چھتر میر حسن مانجھوٹی ودیگر علاقوں میں سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے اپنے دور میں علاقے میں نمایاں ترقی دی ہیں ہم اپنے ماضی کے کرادر اورخدمات شہید محترمہ بے نظیر بھٹو آصف علی زرداری کی بلوچستان کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے قوم پرستوں مزہبی انتہا پسندوں نے صرف نفرتوں کی سیاست کی ہے قومی علاقائی استحصال عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر اپنے مالی مراعات کے علاوہ کچھ نہیں کیا ۔