کرائم برانچ پولیس کی بلیلی کسٹم کے قریب کارروائی، گاڑی سے 25کلو چرس برآمد دو ملزمان گرفتار

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) کرائم برانچ پولیس کی بلیلی کسٹم کے قریب کاروائی گاڑی سے 25کلو چرس برآمد دو ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز کرائم برانچ نے بلیلی کسٹم کے قریب چمن سے کوئٹہ آنیوالی گاڑی نمبر 1487کو روکر تلاشی لی تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے 25کلوچرس برآمد کرکے دو افراد عزیز اللہ اور عبدالصمد کو گرفتار کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :