جیکب آباد ،ایکسائیز پولیس نے مسافر وین سے 2افراد کو گرفتار کرکے 20کلو چرس برآمد کر لی

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) ایکسائیز پولیس نے مسافر وین سے 2افراد کو گرفتار کرکے 20کلو چرس برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی ایکسائیز پولیس نے بلوچستان سے آنے والی مسافر وین سے تلاشی کو دوران 2افرادگرفتار کرکے 20کلو چرس برآمد کر لی ہے ذائع کے مطابق ایکسائیز پولیس نے ایک ملزم کو لین دین کے بعد چھوڑ دیا جبکہ 10کلو چرس بھی غائب کردیایک ملزم سعداللہ کی گرفتاری ظاہر کرکے 10کلو چرس کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ایکسائیز پولیس کے انسپکٹر گل بھٹو نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ قریشی پمپ سے ملزم سعد اللہ سے 10کلو چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا ہے

متعلقہ عنوان :