گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کا 26 نومبر کو سندھ حکومت کی کرپشن کے خلاف سکھر میں جلسہ عام کا اعلان
جی ڈی اے کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کرواکر عام انتخابات میں اس پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گے ، جنرل سیکریٹری ایاز لطیف پلیجو
اتوار 22 اکتوبر 2017 19:40
(جاری ہے)
اجلاس میں پیپلز پارٹی کے منحرف رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، ان کے بیٹے رکن سندھ اسمبلی حسنین مرزا نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں 26 نومبر کو سکھر میں ہونے والے جی ڈی اے کے جلسے سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا جبکہ جی ڈی اے میں مزید ہم خیال سیاسی جماعتوں کو شامل کرنے اور سیاسی جماعتوں سے رابطے کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں صوبے میں خراب طرز حکمرانی، امن وامان، کرپشن سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورت حال پر 26 نومبر کو سکھر میں جلسہ منعقد کیا جائے گا جس میں پیپلز پارٹی کی 9 سالہ کارکردگی پر بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جلسے میں جی ڈی اے کے تمام رہنما شرکت کریں گے۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے جنرل سیکریٹری ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ جی ڈی اے کو پیر پگارا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کرایا جائے گا۔ اجلاس میں ایک کوآرڈی نیشن کمیٹی بنائی گئی ہے جو دیگر ہم خیال جماعتوں سے رابطے کرکے انہیں جی ڈی اے میں شمولیت کی دعوت دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اداروں سے ٹکرائو ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ اعلیٰ عدالتیں کرپشن کے خلاف کارروائی کریں اور نیب مزید متحرک ہو اور کرپٹ بیورو کریسی کے خلاف شکنجہ مضبوط کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیت کر صوبے میں حکومت بنائیں گے۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو پیر پگارا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کرایا جائے گا تاکہ آئندہ الیکشن میں ایک قوت کے طور پر حصہ لیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔ ملازمتوں سے لے کر ادویات بھی بیچی جارہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں کرپٹ بیورو کریسی کو لگام دی جائے جو پیپلز پارٹی کے ہر برے کام میں ان کا کام دے رہی ہے جبکہ سندھ میں آئندہ انتخابات بائیو میٹرک کے ذریعے کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جی ڈی اے کی قیادت پر الزام تراشی کررہی ہے جس سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس ملک میں بلا تفریق احتساب چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لئے نیک تمنائیں رکھتا ہوں کہ ان کا حشر حلقہ این اے 120 جیسا سندھ میں نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس نے مجھے متفقہ طور پر اتحاد کا سیکریٹری جنرل جبکہ سردار عبدالرحیم کو سیکریٹری اطلاعات مقرر کیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ جی ڈی اے سندھ کے مظلوم لوگوں کو حق دلوائے گی۔ سندھ کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے بیچا جارہا ہے۔ جو سندھ ماں دھرتی کو ٹکڑے ٹکڑے کرے وہ کوئی بھی ہو، وہ ہماری ماں کو بیچ رہا ہے۔ ہم اس کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ انتخابات میں اپنے ضمیر کے تحت ووٹ دیں گے۔ ووٹ اگر پیسوں پر ملتا تو زرداری لیگ بدین سے جیت جاتی۔ سندھ کے لوگوں سے امید ہے کہ وہ ہمیں ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مناسب وقت دیکھ کر اہلیہ اور بیٹے کی نشستیں چھوڑنے کا فیصلہ کروں گا۔ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ نواز شریف سے زیادہ احتساب زرداری لیگ کا ہونا چاہئے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صفدر عباسی نے کہا کہ آصف علی زرداری کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا صدر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.