فاروق ستار اور ایم کیو ایم اپنی ناکامی،نااہلی اور کرپشن پہ پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہی ہے،ترجمان پاک سر زمین پارٹی

ڈاکٹر فاروق ستار اور MQM اپنی پارٹی کو سنبھالیں نہ کہ ا پنی ناکامی،انتشار اور مایوسی کا الزام دوسروں کو دیں

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) ترجمان پاک سر زمین پارٹی نے ڈاکٹر فاروق ستار اور MQM کی پریس کانفرنس پہ ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ MQMاور ڈاکٹر فاروق ستار اپنی ناکامیوں،نااہلی اور کرپشن پہ پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ MQM اور ڈاکٹر فاروق ستار اپنی پارٹی پہ توجہ دیں جو کہ تیزی سے زوال پزیر ہے۔ ناکامی،MQMمیںانتشار اور مایوسی پہ قابو نہ پاسکنے کا الزام کسی دوسرے کو دینا مناسب نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی عوام کے جذبات کی حقیقی ترجمان اور تیزی سے مقبول ہونے والی جماعت ہے۔