بند روڈ پر ٹرک ڈرائیوروں سے سرعام رشوت لینے والے پیرو فورس کے چار اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) بند روڈ پر ٹرک ڈرائیوروں سے سرعام رشوت لینے والے پیرو فورس کے چار اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل نے پیرو فورس ٹیم نمبر 8 کی رشوت لیتے ہوئے فوٹیج دکھائی ۔

(جاری ہے)

فوٹیج میں پیروفورس کے اہلکار وں کو گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہی ٹرک ڈرائیوروں سے رشوت وصول کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور پھر ان کو ٹرک کھڑا کرنے کی اجازت دی جاتی ہے ۔

ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ پہلے یہاں دن کے اوقات میں ٹرک کھڑا کرنے پر چالان ہوتا تھا لیکن اب پیرو فورس کے اہلکار روزانہ کی بنیاد پر پیسے لے کر ٹرک کھڑا کرنے دیتے ہیں۔فوٹیج سامنے آنے پر ایس پی مجاہد نے بند روڈ پر ٹرک ڈرائیوروں سے پیسے بٹورنے والے پیرو فورس کے 4 اہلکاروں کو معطل کر کے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو اہلکاروں کیخلاف انکوائری کرنے کا بھی حکم دیدیا۔