این اے 4ضمنی الیکشن کے حوالے سے پی ٹی آئی انصاف یوتھ ونگ کی موٹرسائیکل ریلی

موٹرسائیکل بردار ریلی میں 10ہزار سے زائد موٹرسائیکل سواروں نے شرکت کی،ارباب عامر ایوب این اے 4کا ضمنی الیکشن بھاری اکثریت سے جیتے ہیں، یوتھ ونگ عہدیداران

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) این اے فورضمنی الیکشن کے سلسلے میں پی ٹی آئی انصاف یوتھ ونگ کے زیراہتمام حلقہ این اے 4 سے موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی ،جس کی قیادت یوتھ پی ٹی آئی یوتھ کے صدر الیاس خلیل، پشاورڈسٹرکٹ کے انفارمیشن سیکرٹری اسید سیٹھی اورٹائون ون یوتھ صدر فہد شفیع نے کی ، ریلی میں پشاور ڈسٹرکٹ کے چاروں ٹائونز سے 10ہزارسے زائد کارکنوں نے شرکت کی،ریلی این اے 4میں پاکستان تحریک انصاف کے عہدیدار ارباب عامر کے حجرے سے روانہ ہوئی، شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی انصاف یوتھ ونگ کے عہدیداران نے کہاکہ ارباب عامر ایوب ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صوبہ میں یوتھ اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامع پہنایا ہے ، پشاور کا سب سے بڑا پراجیکٹ ریپڈ بس سروس کا افتتاح کردیا گیا ہے اور 6ماہ کے قلیل عرصہ میں اس کی تکمیل یقینی بنائی جائیگی ، چیئرمین عمران خان نے ملک میں کرپشن کے خلاف جو آواز بلند کی ہے آج دیگر پارٹیاں بھی کرپشن کے خلاف ہم آواز ہوگئی ہیں جبکہ انکا ماضی پوری قوم کو یاد ہے ، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئندہ الیکشن میں ملک بھر میں حکومت بنائے گی اور ملک میں واضح تبدیلی لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :