کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ میں گزشتہ شب رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں 8 دہشت گرد مارے گئے
انصارا لشریعہ کے دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑ دیا گیاہے۔روپوش دہشت گردوں کی تلاش کے لیے انتھک کوششیں جاری ہیں، کرنل فیصل ملزمان موٹرسائیکل پرریکارڈنگ ڈیوائس لگا کر ریکی کرتے تھے۔ انہوں نے اتوار بازار الہ دین پارک اور پولیس کی چوکیوں پر حملے کی بھی ریکی کررکھی تھی والدین بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ دہشت گرد اپنے مقاصد کے حصول کے لیے جہاد کی غلط تشریح بیان کرتے ہیں، پریس کانفرنس سے خطاب
اتوار 22 اکتوبر 2017 19:40
(جاری ہے)
کرنل فیصل نے بتایا کہ انصارالشریعہ کی کراچی میں دہشت گردی کی صلاحیت تقریباً ختم ہوچکی ہے۔ روپوش دہشت گردوں کی تلاش کے لیے انتھک کوششیں جاری ہیں امید ہے مفرور دہشت گرد بھی گرفت میں ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ انصار الشریعہ کے خلاف ایک بڑی کامیابی 2 ستمبر کو ملی تھی جبکہ دوسری کامیابی گزشتہ رات ملی ہے جب رئیس گوٹھ میںانصار الشریعہ کے دہشت گردوں کی موجود گی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی آپریشن میں 8دہشت گرد ہلاک ہوئے۔انہوں نے کہاکہ انصارالشریعہ گروہ دہشت گردی سے کراچی کا امن تباہ کرناچاہتاتھا ابتدائی معلومات کے مطابق ان کے ٹھکانوں پر چھاپے ماررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن پر حملے میں ملوث دہشت گرد عبدالکریم سروش کے گھر سے اہم شواہد ملے۔ وہاں سے موبائل، ویڈیو ریکارڈنگ اور ممنوعہ مٹیرئیل برآمد ہوا۔ انصارالشریعہ 12سی15تعلیم یافتہ دہشت گرد افراد پرمشتمل گروہ تھا جن میں 8 سے 10 ٹارگٹ کلرز شامل تھے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں ڈاکٹر عبداللہ ہاشمی العمروف شہریار الوارثی اور ارسلان بیگ شامل ہیں۔ ڈاکٹر عبداللہ ہاشمی گروہ کا سرغنہ اور ماسٹر مائنڈ ہے۔ دونوں دہشت گردوں نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت لے رکھی تھی۔ گروہ کے لیے حسان نامی ایک ملزم ریکی کا کام انجام دیا کرتا تھا۔مقابلے میں ہلاک ہونے والا ملزم ارسلان بیگ دہشت گردی کے لیے فنڈ بھی اکھٹے کیا کرتا تھا جبکہ اسی مقابلے میں ہلاک ہونے والا ایک اور ملزم نہار الحق بھی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اورفنڈز اکٹھے کرتا تھا۔سعدجمال،حسان ہارون،کامران،طلحہ انصار،ابو بکر بھی گروہ میں شامل تھے جو کہ مقابلے میں ہلاک ہوئے۔کرنل فیصل کے مطابق گروہ میں شامل دانش رشید، جنید رشید ، سروش اور مزمل تا حال مفرور ہیں جن میں سے دانش رشید ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا اہم رکن ہے۔انصار الشریعہ کی جانب سے کی گئی وارداتوں پر بھی بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انصارالشریعہ نے گلستان جوہرمیں پولیس اہلکارکوقتل کرکے کارروائیوں کاآغاز کیا۔ اس گروہ نے القاعدہ سے الحاق کا اعلان بھی کیا تھا۔ کرنل فیصل نے بتایا کہ انصار الشریعہ نے القاعدہ سے نظریاتی طور پر منسلک ہونے کا اعلان بھی کیا تھا، اس تنظیم نے پہلی بار 21 مئی 2017 کو پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا پھر 23 جون کو 4 پولیس اہلکاروں کو افطار کے دوران شہید کیا، 28 اگست 2017 کو 2 ایف بی آر گارڈز کو شہید کیا گیا، انصار الشریعہ کی آخری کارروائی 2 ستمبر 2017 کو سامنے آئی۔ ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ رات ہلاک ہونے والے 8 دہشتگردوں کی شناخت ہو چکی ہے، انصار الشریعہ کا سرغنہ ڈاکٹر عبد اللہ ہاشمی ہلاک ہو چکا ہے، ہلاک دہشتگرد ارسلان بیگ افغانستان سے القاعدہ سے تربیت یافتہ تھا، تنظیم کے 4 اہم ارکان ابھی مفرور ہیں۔ مفرور دہشتگردوں کے جرائم کی فہرست بہت لمبی ہے، ان کی جانب سے کسی تعلیمی ادارے میں دہشتگردی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔انہوں نے بتایاکہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے ملنے والے ہتھیارماضی کی کارروائیوں سے مماثلت رکھتے ہیں ۔ ملزمان موٹرسائیکل پرریکارڈنگ ڈیوائس لگا کر ریکی کرتے تھے۔ انہوں نے اتوار بازار الہ دین پارک اور پولیس کی چوکیوں پر حملے کی بھی ریکی کررکھی تھی۔پولیس ہیڈکوارٹر اور کچھ اوراہم مقامات بھی دہشت گردوں کی ٹارگٹ لسٹ میں شامل تھے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دورانِ تفتیش کسی تعلیمی ادارے سے دہشت گردسرگرمی کے شواہدنہیں ملے۔انہوں نے والدین سے درخواست کی کہ بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ دہشت گرد اپنے مقاصد کے حصول کے لیے جہاد کی غلط تشریح بیان کرتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.