ائیرپورٹ روڈ پر سوزوکی میں رکھی پٹرول کی بوتلوں میں آگ بھڑک اٹھی ، فائربریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ روڈ پر سوزوکی میں رکھی پٹرول کی بوتلوں میں آگ بھڑک اٹھی ، فائربریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ :ائیر پورٹ روڈ پر سزوکی میں رکھی پیٹرول کی بوتلوں میں آگ لگ گئی ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیاجبکہ سزوکی کے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔