قلات،ملک کے پر امن حالات کو خراب کرنے میں ہمسایہ ممالک کا ہاتھ ہے ،پرنس عمر جان احمد زئی

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:30

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء)خان آف قلات کے بھائی قبائلی و سیاسی شخصیت پرنس عمر جان احمد زئی نے کہا ہے کہ ملک کے پر امن حالات کو خراب کرنے میں ہمسایہ ممالک کا ہاتھ ہے ،ملک کے خلاف کسی بھی بیرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہے دشمن کے ہاتھوں کھیلنے والے ہمیں نقصان پہنچا رہے ہیں ،حکومت اور عسکری قوتیں ان سازشوں کوملکر ناکام بنائیں ،انہوںنے کہا کہ خان آف قلات سے مذاکرات میں سنجیدہ ہے حکومت میں بھیٹے لوگوں نے ہی خان آف قلات کو لندن بھیجا تھا اور وہی لوگ انہیں لانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ،اس موقع پر جے یوآئی کے مرکزی رہنماء سردارزادہ میر سعید جان لانگو ،مولانا عبدالرحمان رحمانی ،مولانا زبیر احمد،مولانا محمد نور فاروقی ،حافظ عبدالقدوس عباسی و دیگر بھی موجود تھے انہوںنے کہا کہ قلات میں ترقی کے دعوے صرف اخبارات تک محدود ہے ،جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہے ،سڑکوں کی حالت زار قابل رحم جبکہ صحت اور تعلیم کے حوالے سے بھی قلات پسماندہ ہے ،سرد ترین علاقہ ہونے کے باوجود بھی گیس پریشر مکمل غائب ہے ،جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے زمیندار طبقہ سمیت عوام کا جینا محا ل کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ایک وفد لیکر گیس پلانٹ کے بارے میں وفاقی وزررء سے بات کرینگے ،انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے مختلف اضلاع کو بیس بیس کروڑ روپے فراہم کئے گئے مگرقلات میں تو ہمیں صرف دو واٹر سپلائی اسکیمات کے کچھ دعوے نظر آرہے ہیں ،جبکہ باقی کروڑوں روپے کہا ںگئے انہوں نے کہا کہ عوام لاوارث نہیں ،ہم نے پہلے بھی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی اس علاقے اور عوام کی خدمت اور عالقے کی خوشحالی اور ترقی کیلئے مل کر جدوجہد کرینگے ۔