سمالانی قبیلہ آپس میں اتحاد و اتفاق پیدا کرکے سازشی عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنائیں ، لاوارث نہ سمجھا جائے،سردار زادہ میر سخی جان

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:30

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء)سمالانی قبیلہ کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ سمالانی قبیلہ آپس میں اتحاد و اتفاق پیدا کرکے سازشی عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنائیں ،سمالانی قبیلہ کو لاوارث نہ سمجھا جائے ،قبائلی شخصیت سمالانی قبیلہ کے افراد کوہراساں کرنے سے باز آجائیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ان خیالات کا اظہار ، سرکردہ رہنماء سردار زادہ میر سخی جان سمالانی ،سردارزادہ میر فیصل سمالانی ،میر محمد قاسم سمالانی ،حاجی محمد اکبر سمالانی ،میر غلام اللہ سمالانی ،حاجی عبدالحکیم ،ٹکری محمد انور سمالانی ،میر اصغر سمالانی ،میر اللہ بخش سمالانی ،ٹکری محمد اقبال سمالانی ،ٹکری عبدالسلام سمالانی ،میر ہزار خان سمالانی ،میر مراد سمالانی ،ٹکری عبدالقادر سمالانی و ساراوان ،جھالاوان سے آئے ہوئے معتبرین نے قلات میں منعقدہ قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ سمالانی قبیلہ ایک پر امن قبیلہ ہے ،ہمیشہ بھائی چارہ اور روایات کی پاسداری کرکے بلوچی رسم و رواج کے مطابق پر امن فضاء قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ،لیکن چند ناعاقبت اندیش لوگ قبائل کو دبانے کیلئے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں ،جس کو ہم واضح طور پر پیغام دینا چاہتے ہیں کہ قبائلی شخصیت میر قمبر خان مینگل ہمارے قبیلہ کے لوگوں کے ٹرانسپورٹ کو نقصان پہنچا کرہمارے لوگوں کو حراساں کررہے ہیں اور ہمارے قبیلہ کے افراد کو ان سے جانی اور مالی نقصان کا اندیشہ ہے ،انہوںنے کہا ہم پر امن لوگ ہے کسی کو اپنے قبیلہ پر اجارہ داری قائم کرنے نہیں دینگے ،حکومت میر قمبر خان مینگل کے ان منفی اقدامات کو سنجیدگی سے لے تاکہ علاقے کی پر امن فضاء خانہ جنگی یا قبائلی جھگڑوں کی نذر نہ ہو ،انہوںنے کہا کہ سمالانی قوم آپس کے تمام اختلافات بھلا کر متحد ہوجائیں،اس حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل جلد طے کرکے ایک قبائلی جرگہ طلب کیا جائیگا ۔