کاہان کے علاقہ چپی کچ میںبارودی سرنگ کا دھماکہ 1 جاں بحق ،دوسرا زخمی ہوگیا

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:30

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) کوہلو کی تحصیل کاہان کے علاقہ چپی کچ میںبارودی سرنگ کا دھماکہ ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سبی ڈویژن کے ضلع کوہلو کی تحصیل کاہان کے علاقہ چپی کچ میں نامعلوم افراد کی جانب سے زیر زمین چھپائی جانے والی بارودی سرنگ پرمولوی شمبو خان کا پاؤں آگیا جس کے باعث بارودی سرنگ زوردار دھماکہ سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں شمبو خان موقع پر جان بحق جبکہ ایک کا ساتھی ذخمی ہوا واقعہ کے بعد علاقہ کو سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا جان بحق اور ذخمی ہونے والے شخص کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیامزید تحقیقات مقامی انتظامیہ نے شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :