ْ ارکین اسمبلی کی نااہلی کے باعث عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، ضلعی رہنماء پی ٹی آئی

اگر ہر یونین کونسل میں سرکاری ہسپتال اور سکول ہوں تو والدین اپنے بچوں کو مہنگے سکولوں اور اپنے پیاروں کا پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کروانے پر مجبور نہ ہوں،کامران اعوان کی یوتھ ونگ سیکرٹری سے گفتگو

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:11

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کا اولین فرض ہے ارکین اسمبلی کی نااہلی کے باعث عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں تعلیم‘ صحت عوام کا بنیادی حق ہے مگر ہمارے ارکان اسمبلی نے لوگوں کو اس حق سے بھی محروم کررکھا ہے جس کی وجہ سے پرائیویٹ ہسپتال اور سکول بڑی تعداد میں بڑھ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے صدر ملک کامران اعوان نے یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری اشرف جانی اور دیگر رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر ہر یونین کونسل میں سرکاری ہسپتال اور سکول ہوں تو والدین اپنے بچوں کو مہنگے سکولوں اور اپنے پیاروں کا پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کروانے پر مجبور نہ ہوں انہوں نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے پی ٹی آئی کو کامیابی دی تو ہر یونین کونسل میں معیاری درسگاہ اور بہترین بنیادی مرکز صحت کا قیام عمل میں لایا جائے گا اس موقع پر لوگوں نے ملک کامران اعوان کوتحصیل کا صدر نامزد ہونے پر مبارکباد بھی دی

متعلقہ عنوان :