ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:11

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء)اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ حنا ارشد نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اب ان کو کسی بھی صورت معافی نہیں دی جائے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ماہ میں 40000ہزار کے مختلف دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا اسی طرح جو بھی دکاندار اوور چارجنگ کرتا ہوا پایا گیا اس کو کسی بھی صورت معافی نہیں دی جائے گی انہوں نے مزید بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ گورنمنٹ ریٹ لسٹ آویزاں کروانے کا یہی مقصد ہوتا ہے کہ عوام کو ریلیف ملے اگر اس کے باوجود بھی عوام کو دکاندار ریلیف نہ دیں تو ان کا یہی حل ہے کہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے ان کا مزید کہناتھا کہ اوور چارجنگ یا گراں فروشی کسی بھی صورت قبول نہیں کی جائے گی لہذا دکاندار وں کو چاہئے کہ دکاندار ریٹ لسٹ کے مطابق سامان فروخت کریں تاکہ تمام دکاندار جرمانے سے بچ سکیں۔