سیالکوٹ ، پرچی جوا کھیلنے والے چھ افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا، دائو پر لگی ہزاروں روپے نقدی قبضے میں لے لی گئی

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) پرچی جوا کھیلنے والے چھ افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ کچا شہابپورہ سے پولیس نے مخبر کی اطلاع پر پرچی جوا کھیلنے والے ندیم، عمران، عدنان، انجم، اسلم اور شہزاد کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے جوئے پر لگی ہوئی رقم32ہزار روپے اور پرچی کی کاپی قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کیا اور تفتیش شروع کردی۔