سیالکوٹ ،مسلح ڈاکوئوں نے ناکہ لگاکر متعدد راہ گیروں سے نقدی ‘موبائل فونز اور طلائی زیورات چھین لیے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش سروع کر دی

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) مسلح ڈاکوئوں نے ناکہ لگاکر متعدد راہ گیروں سے نقدی ‘موبائل فونز اور طلائی زیورات چھین لیے مزاحمت پر نوجوان شدیدزخمی تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ بجلی گھر میں مسلح ڈاکوئوں نے ناکہ لگاکر راہ گیروں ‘اقبال ‘عمران ‘ناصر ‘نصرت ‘بشیراں بی بی اور سجاد سے نقدی ‘موبائل فونز اور طلائی زیوات چھین لیے جبکہ مزاحمت پر مسلح ڈاکوئوں نے پسٹل کے بٹ مار کر نوجوان اقبال کو شدیدزخمی کردیا محلہ بجلی گھر کے مکینوں نے بتایاکہ گزشتہ کئی دنوں سے روزانہ مسلح ڈاکو ہماری گلی محلے میں گھومتے نظر آتے ہیں کوئی بھی خاتون گھرسے باہر نکلے تواس سے پرس وغیرہ بھی چھین کرلے جاتے ہیں متعدد بار پولیس کو اس بارے اطلاع اور درخواست بھی دے چکے ہیں مگران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :