سیالکوٹ ،کرین اور چاندگاڑی کی تصادم کے نتیجے میں میٹرک کے طالبعلم جاں بحق

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) کرین اور چاندگاڑی کی تصادم میں جاں بحق ہونیوالے میٹرک کے طالبعلم حسنین سکنہ بوبکانوالہ کو آہوں سسکیوں میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں نمازجنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیانمازجنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اس موقعہ پر ہر آنکھ اشکبارتھی علاوہ ازیں تھانہ سٹی پولیس نے جاں بحق ہونیوالے نوجوان کے والد محمد خالد کو مدعی بناکر نامعلوم ڈرائیوروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے

متعلقہ عنوان :