کارکن اور عوام مسلم لیگ ( ن ) کے پرچم تلے جمع ہیں،عبدالمجید بٹ

پارٹی کے اندر انتشار پھیلانے کی سازشیں کرنے والے ناکام ہونگے ، آئندہ الیکشن میں ریکارڈ کامیابی حاصل کریں گے

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر تحصیل سیالکوٹ عبدالمجید بٹ آف ہرڑنے کہا ہے کہ اعلی قیادت ‘ کارکن اور عوام مسلم لیگ ( ن ) کے پرچم تلے جمع ہیں ۔ پارٹی کے اندر انتشار پھیلانے کی سازشیں کرنے والے ناکام ہونگے ۔ میاں برادران کی قیادت میں مسلم لیگ ( ن ) کے تمام عہدیداران اور ارکان اسمبلی متحد اور منظم ہیں ۔

پارٹی کی تقسیم کا خواب دیکھنے والے احمتوں کی جنت میں بستے ہیں ۔ مسلم لیگ ( ن ) میں دھڑے بندی نہیں ہے اور نہ ہی کبھی ہو گی ۔

(جاری ہے)

آئندہ الیکشن میں ریکارڈ کامیابی حاصل کی جائے گی ۔ میاں نواز شریف ‘ میاں شہباز شریف ‘ مریم نواز نے جس انداز سے پارٹی کو مشکل اور کڑے وقت میں سنبھالا ہے اس سے صاف واضح ہوتا ہے کہ مسلم کی اعلی قیادت پہلے زیادہ پر اعتماد اور پرجوش ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن ) قانونی جنگ میں کامیابی حاصل کرکے عدالتوں سے سرخرو ہو گی اور وقت ثابت کرے گا کہ مسلم لیگ ( ن ) کے قائدین کا موقف درست ہے ۔ بعض عناصر بے بنیاد اور جھوٹی افوائیں پھیلا کر پارٹی کارکنوں کو گمراہ کرنے کی ناکام کر رہے ہیں ۔ میاں نواز شریف کو پارٹی کی صدارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد مخالفیں بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :