وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی آئی ٹی کی صنعت اور ملک کی برآمدات کے فروغ کے لئے تیزی سے کام کر رہی ہے

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اس کے ذیلی ادارے آئی ٹی کی صنعت اور ملک کی برآمدات کے فروغ کے لئے تیزی سے کام کر رہی ہے اور گزشتہ چار برس کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں 98 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نے 30 آئی ٹی پروفیشنلز اور 28 آئی ٹی کمپنیوں کو منتخب کیا ہے اور 28 آئی ٹی کمپنیوں کو سی ایم ایم آئی کے پلیٹ فارم سے سرٹیفکیٹس دیئے گئے ہیں۔

مزید برآں 134 آئی ٹی کمپنیوں نے آئی ایس او 9001، آئی ایس او 20001 اور آئی ایس او 27001 کے سرٹیفکیٹس کی گئی ہے تاکہ آئی ٹی برآمدات ترقی پذیر ممالک سے کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔

(جاری ہے)

پی ایس ای پی نے گزشتہ چار برسوں میں آئی ٹی کے فروغ کے لئے اہم سنگ میل طے کئے ہیں اور بورڈ نے 11 بین الاقوامی آئی ٹی مصنوعات کے تجارتی میلوں میں بھی شرکت کی جہاں 65 آئی ٹی کمپنیاں شریک تھیں۔

جس سے پاکستانی کمپنیوں کو دو ہزار مصنوعات تیار کرنے میں مدد ملی ہے۔ پی ایس ای پی کی کوششوں سے تجارتی میلے اور نمائش میں پاکستان کے آئی ٹی شعبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملی ہے۔ وزارت کے حکام نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ پی ایس ای پی نے نیشنل آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ کی شراکت کے ساتھ 1700 سے زائد آئی ٹی گریجویٹس تیار کئے اور انہیں مختلف آئی ٹی کمپنیوں میں تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ ان کمپنیوں میں سے 60 فیصد گریجوایٹس کو ملازمتوں کی پیشکش بھی ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :