پاک فرانس سائنسی اور تحقیقی بنیادوںپر تعاون کے فروغ کیلئے یونیورسٹیوں کی فیکلٹیز سے تحقیقی تجاویز طلب

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) ہایئر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پاک فرانس سائنسی اور تحقیقی بنیادوںپر تعاون کے فروغ کے لئے سرکاری اور ایچ ای سی سے تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کی فیکلٹیز سے تحقیقی تجاویز طلب کی ہیں جس کے لئے پاک۔ فرانس ٹیکنالوجی تعاون پروگرام کے تحت ریسرچ فنڈنگ کی جائے گی۔ پریڈاٹ فرانس۔

پاکستان سائنسی و تحقیقی تعاون کے شراکت دار گروپ ہے جو پاکستانی اور فرانسیسی محققین کو مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں میں رابطہ کا ذریعہ فراہم کرتی ہے۔ ایچ ای سی کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریحان جمیل نے بتایا کہ اس پروگرام پر پاکستان میں ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے اور فرانس میں فرانسیسی وزارت یورپ و امور خارجہ کی طرف سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پروگرام کا مقصد پاک۔ فرانس محققین کے لئے سائنس و تحقیق کے شعبوں میں رابطوں کے امکانات تلاش کرنا ہے تاکہ دونوں ممالک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تحقیق، لیبارٹریوں کی سطح پر تعاون اور محققین کے تبادل؛وں کے ذریعے سائنس و تحقیق کو فروغ دیا جا سکے۔ مشترکہ تحقیق کی تجاویز میں توانائی، موسمی تغیرات، صحت اور مقالے طلب کئے گئے ہیں جبکہ آن لائن درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 15 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ یہ درخواستیں ایچ ای سی کی ویب سائٹ www.hec.gov.pk/site/preidot پر دستیاب ہیں جبکہ www.campusfrance.org/en/phc پر بھی درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :