پرائیویٹ سیکٹر میں حج ایک کامیاب حج اپریشن تھا، سعودی وپاکستانی حکام نے بھی پرائیویٹ حج سیکٹر کی کاوشوں کو سراہا

چیئرمین حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان مرزا خان خلجی کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:00

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کے مرکزی چیئرمین مرزا خان خلجی نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر حج ایک بہترین اور کامیاب حج اپریشن تھا،سعودی حکومت اور پاکستانی حکام نے بھی پرائیویٹ حج سیکٹر کی کاوشوں کو سراہا ہے اور پاکستانی حجاج نے بھی حج کے دوران بہترین سہولیات کی تعریف کی ہے۔

وہ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ ان کے ہمراہ سینئر عہدیدار وحید اقبال بٹ،سابق چئیرمین ہوپ خیبر پختونخوا حاجی مسعود خان شینواری اور سینئر وائس چیئرمین واحد اللہ آفریدی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ سال 2017کی حج اپریشن انتہائی کامیاب اپریشن تھا ، ہوپ کے عہدیداروں نے کہا کہ کامیاب حج اپریشن ہوپ کے زیر نگرانی سعودی عرب میں پاکستانی پرائیویٹ حج کمپنیوں کی بہتر ین سروسز کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

ہوپ کے عہدیداروں نے کہا کہ سعودی وزارت حج اور پاکستانی حج حکام نے بھی پاکستانی پرائیویٹ حج سیکٹر کی بہتر انتظامات اور ایک کامیاب حج اپریشن کو بہت سراہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی پرائیویٹ حج کمپنیوں نے حج کے دوران سعودی عرب اور مدینہ منورہ میں حاجیوں کے لئے بہترین رہائش ، کھانے اور جدید ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی جس کی وجہ سے حاجیوںنے بہت آسان اور بہتر طریقہ سے فریضہ حج ادا کیا ۔

ہوپ کے عہدیداروں نے کہا کہ ہوپ آئندہ سال کی حج کو مزید کامیاب بنانے کے لئے منصوبہ بندی کر رہا ہے تاکہ پاکستانی پرائیویٹ حج سکیم کی حجاج کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جاسکے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن ہوسکے۔ پرائیویٹ سکیم کی حاجیوں نے بھی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ انھیں حج کے دوران بہترین سہولیات فراہم کی گئی، خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے حاجی زرملی شا، حاجی حیات شیرین اور حاجی امان اللہ نے کہا کہ ہمیں حج کے دوران بہترین رہائش، کھانے اور بہت ہی جدید اور آرام دہ ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی گئی ، انھوں نے کہا کہ حاجیوں کے ساتھ کئے گئے تحریری معاہدے کے مطابق سہولیات فراہم کی گئی، حاجیوں نے بہترین سہولیات کی فراہمی پر ہوپ اور پرائیویٹ حج کمپنیوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :