طورخم میں پیرا میڈکس ایسو سی ایشن کا ہنگا می اجلا س ، پیرا میڈ کس کو در پیش مشکلا ت کا جا ئز ہ

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:00

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) لنڈی کو تل کے علا قے طورخم میں پیرا میڈکس ایسو سی ایشن کا ایک ہنگا می اجلا س ہوا جس کی صدارت پیرا میڈ کس ایسو سی ایشن خیبر ایجنسی کے صدر محمد صد یق نے کی اجلا س میں پیرا میڈ کس کو در پیش مشکلا ت کا جا ئز ہ لیا گیا اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے محمد صدیق آفریدی نے کہا کہ ہم ڈی جی پشا ور کے د فتر سے جا ری شدہ سنیار ٹی لسٹ کو مستر د کر تے ہیں کیو نکہ اس میں سینئر سٹا ف کے سا تھ نا انصا فی ہو ئی ہے انہو ں نے کہا کہ اکثر ملا ز مین کی سر وس کے سا ت سال سنیار ٹی لسٹ میں شا مل نہیں کئے گئے ہیںجس کے با عث ز یا دہ تر سینئر ملا ز مین اگلے سکیل میں تر قی پا نے سے محرو م ہوچکے ہیں انہو ں نے کہا کہ حکو مت پیرا میڈ کس کی سنیار ٹی لسٹ سے فوری کیٹگر ی ختم کر یں کیو نکہ اس پا لیسی کی و جہ سے پیرا میڈ کس میں شدید ا ختلا فا ت پیدا ہو گئے ہیں اور نو بت لڑا ئی جھگڑو ں تک پہنچی ہے انہو ں نے کہا کہ کیٹگر ی کی پا لیسی کے خا تمے سے پیرا میڈ یکس کے سینئر ملا ز مین کو ا پنا حق آسا نی سے مل سکتا ہے آ خر میں انہو ں نے صو با ئی و زیر صحت اور سیکر ٹر ی صحت سے اپیل کی کہ وہ پیرا میڈ کس کے مطا لبا ت پر ہمدر دا نہ غور کر یں اور سینئر سٹاف کی فو ری اگلے سکیل میں تر قی کا حکم نا مہ جا ری کر یں تا کہ ملا ز مین کی ا حسا س محرو می کا خا تمہ ہو سکے