علاقے کے مسائل حل کرانا اپنا فرض سمجھتے ہیں، قوم کی خدمت سیاست سے بالاتر ہے مظبوط پاکستان کیلئے رویوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے مثبت سوچ وکردار سے ہی خوشحال معاشرہ وجود میں آتا ہے

سینیٹر الحاج تا ج محمد آفریدی کا لنڈ ی کو تل میں مختلف شمولیتی تقاریب سے خطاب

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:00

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) سینیٹر الحاج تا ج محمد آفریدی نے کہا ہے کہ علاقے کے مسائل حل کرانا اپنا فرض سمجھتے ہیں قوم کی خدمت سیاست سے بالاتر ہے مظبوط پاکستان کے لئے رویوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے مثبت سوچ اور کردار سے خوشحال معاشرہ وجود میں اتا ہے غریب عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ اتوار کو لنڈ ی کو تل میں مختلف شمولیتی تقاریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

جس میں شیخ مل خیل میں مرحوم نعمت شاہ کے بیٹوں مزمل شاہ اور تواب شاہ نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت الحاج کاروان میں شمولیت کا اعلان کیا کنہ ستر میں زرین خان پورے گاوں اور ساتھیوں کے ہمراہ جبکہ سرہ غبرگہ میں علیم خان نصرت اور دلاور اپنے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت ایم این اے الحاج شاہ جی گل افریدی اور سینیٹر الحاج تاج محمد افریدی کو سپورٹ دینے کا اعلان کیا اس سلسلے میں تین جگوں پر الگ الگ تقریبات منعقد ہو گئیں مہمان خصو صی سینیٹر الحاج تاج محمد افریدی نے سینکڑوں افراد کا خیر مقد کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شیخ مل خیل مکینوں نے جو عزت دی زندگی بھر یاد رہے گی سینیٹر نے کہا کہ اس علاقے کے عوام غیور قبائل ہیں مگر بد قسمتی سے ماضی میں انہیں نظر انداز کیا گیا ہے علاقے کے مسائل کا خاتمہ کے لئے پوری حتی الوسع کوشش کرینگے کیونکہ ہم نعروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے یہ عوام کے ساتھ ایک دھوکا ہے جس سے خدا بھی ناراض ہو تا ہے انہوں نے کہا کہ مستحق اور غریب عوام ہمارا فوکس ہے کیونکہ ان کے مسائل حل کرانا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں اخر میں انہوں نے کہا کہ علاقے کے مسائل کبھی سیاست کی بھینٹ پر چڑھانے کا سوچا بھی نہیں یہ اخلاقیات کے منافی ہے مظبوط ملک اور معاشرہ تب وجود میں اتا ہے جہاں اخلاقیات کا بول بالا ہو

متعلقہ عنوان :