شانگلہ میں نواز لیگ کے ضلعی کونسلر شمس الرحمان واپس عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو گئے

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:00

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) شانگلہ میں نواز لیگ کے ضلعی کونسلر شمس الرحمان واپس عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو گئے،مسلم لیگ اور انجینئرامیرمقام شانگلہ کی ترقی نہیں چاہتے،سولہ سال شانگلہ پر برسراقتدار ان پنڈتوں نے یہاں کے ترقیاتی فنڈ اپنے مفادات کے خاطر دیگر اضلاع میں خرچ کئے ، شانگلہ کے عوام اب انجینئر سے مایوس ہوچکے ہیں ۔

2018کے انتخابات میں شانگلہ کے عوام امیرمقام کا کھڑا احتساب کریں گے۔ انجینئر امیرمقام سی پیک پراجیکٹ منصوبوں کو اپنے نام پر منصوب کرکے اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔شانگلہ کے عوام نے امیرمقام کو عزت دی مگر وہ نادان شانگلہ کے اس غیور عوام کو عزت نہ دے سکیں۔ڈاکٹر عباد شانگلہ سے منتخب ہونے کے بعد چار سال سے غائب ہیں ،شانگلہ میں جاری منصوبوں پر انجینئر امیرمقام بطور مشیر وزیر اعظم ۔

(جاری ہے)

بھائی رکن اسمبلی مرکزسے ۔ اس کے پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی محمدرشاد صوبے سے جبکہ بیٹا ضلع کی فنڈ سے ایک منصوبے پر چار فنڈ نکال رہے ہیں۔نیب خیبرپختونخوا ۔ انٹی کرپشن ان پر نوٹس لے شواہد ہم فراہم کریں گے۔امیر مقا نے کتاب کے نام پر ووٹ لیکر عوام کو دھوکہ دیا مگر اس بار نتائج یکسر مختلف ہوں گے۔ائندہ دور عوامی نیشنل پارٹی کا ہے عوام 2018کے انتخابات میں لالٹین پر مہر لگاکر عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کو موقع دیںکہ عوامی مسائل کا خاتمہ ہوسکے۔

عوامی نیشنل پارٹی نے وسائل نہ ہونے کے باوجود اتنے ترقیاتی کام کئے ہیں کہ امیر مقام ان کا بھائی اور بیٹے نے سولہ سال میں نہ کر سکے ان کے ساتھ تین عہدے کے باوجود شانگلہ آج مشکلات سے دوچار ہے ۔ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوںحاجی سدیدالرحمن۔ ضلعی نائب صدر افسر الملک۔ ناظم یوسی ڈھیری شمس الرحمن۔ بزرگ رہنماء ماسم خان۔

جمیل سالار۔ تحصیل کونسلر پیرآباد جہا ن روخان ۔عبدالصمد ۔ علی باش خان۔عبدالودود۔محمد زیب ۔سیف اللہ ۔بدرمنیر سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں نے اتوار کے روز ڈھیری میں ناظم شمس الرحمن کے عوامی نیشنل پارٹی میں واپس شمولیت پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔اس موقع پرمسلم لیگ نواز ۔پیپلزپارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے درجنوں سرکردہ رہنمائوں نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں باقاعدہ طور پر شمولیت کا اعلان کیا۔

نئے شامل ہونے والوں میں محمدباچا،سیدباچا،محمدرازق،محمدحنیف،اخترمنیر،نوررازق ودیگرکو حاجی سدیدالرحمن نے سرخ ٹوپیاں پہنائی اور ان کو خدائی خدمت گار خان عبدالغفار خان کے قافلے میں شمولیت پر مبارک باد دی۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ انجینئرامیرمقام اپنے مفادات کی سیاست کرہے ہیں وہ وزیراعلیٰ بننے کا خواب چھوڑ دے اس بار وہ اپنی سیٹ بھی نہیں جیت سکتی ہے یہ مخصوص ٹولہ الیکشن قریب اتے ہی شانگلہ کے عوام کو سبز باغ دکھاکر دھوکہ دے رہے ہیں شانگلہ میں نواز لیگ نے کرپشن کا ریکارڈ تھوڑ دیا ہے ،ہر طرف کرپشن کا بازار گرم ہیں۔

امیرمقام نے سیاست سے کاروبار بنا دیا ہے ۔امیرمقام اب ارب پتی ہیں۔اسنے کرپشن کرکے آمیر بن گئے ہیں۔ان رہنمائوں کا کہنا تھا کہ امیرمقام نے بیان دیا ہے کہ وہ سوات کو سوٹزرلینڈ بنا دیں گے تو پہلے اپنے گھر شانگلہ کے حالات پر رحم کرے اس بار شانگلہ کے عوام اپ کو بدترین شکست سے دوچار کریں گے،ان سیاسی بٹیروں کو شانگلہ کا کوئی فکر نہیں ہے الیکشن کے وقت اچانک نمودار ہوکر یہاں سے نقد کیش ،پلاسٹک پائپ،بجلی کھمبے اور جعلی افتتاح اور جھوٹے وعدے کرکے ساہ لوح عوام سے ووٹ لیکر غائب ہوتے ہیں،گزشتہ ہفتہ امیر مقام نے شانگلہ کا ناکام ترین دورہ کیا تھا اور اب ان کو یہاں پر اپنی شکست دکھا رہی ہے،ان کے جلسوں میں عوام نے شرکت نہیں کی تھی۔

آج عوامی نیشنل پارٹی نے اپنی قوت کا مظاہرہ کیا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ شانگلہ میں ائندہ دور ہمارا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :