پشاور،پولیس کی مختلف کاروائیاں 3اشتہاریوں سمیت ملزمان 75 اور غیر قانو نی طور پر مقیم 25 افراد گرفتار

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گزشتہ روز کے دوران سٹی ،کینٹ ،رورل اور صدرسرکلزکے مختلف تھانہ جات کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کیے گئے جن میں مختلف کاروائیوں کے دوران قتل اقدا م قتل ودیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 3 ،اشتہاری مجرمان سمیت 75جرائم پیشہ مشتبہ افراد ، جبکہ غیر قانو نی طور پر مقیم 25 افراد کو گرفتار کر لیے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کی نگرانی میں پشاور سٹی ،کینٹ ،رورل اور صدر سرکلزکے ایس پیز کی قیادت میںمختلف تھانہ جات کی حدودمیں اشتہاری مجرمان ،غیر رجسٹر ڈ کرایہ داران ،سکیورٹی انتظامات نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے سربراہان ، اورجرائم پیشہ ومشتبہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹر ائیک آپریشنز کیے گئے ان میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز بی ڈی یو ،سنیفر ڈاگ ،لیڈیز پولیس اور دیگر لوکل پولیس ٹیموں نے بھی حصہ لیا آپریشنزکے دوران سینکڑوں گھروں کو چیکینگ کی گئی جن میں قتل اقدا م قتل ودیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری مجرمان تھانہ داود زئی کی حدود میں ملزم میر اعظم ولد عجب خان سکنہ بیلہ برامد خیل،تھانہ بڈھ بیر کی حدود میںعزیز ولد فقیر حسین ساکن خوادہ خیل بڈھ بیر ،نور باچا ولددین باچا ساکن تیراہ، سمیت 75جرائم پیشہ مشتبہ افرادکو گرفتار کرکے مجمو عی طور پر ان کے قبضے سے 2 عدد کلاشنکوف ،14 عدد پستول 30 بور ، ایک عدد 9MM پستول ،ایک عد د رائفل 303 بور، سینکڑوں عدد کارتوس، دو بوتل شراب ،11کلو گرام چرس برآمد جبکہ غیر قانو نی طور پر مقیم 25 افراد کو گرفتار کر لیے گئے گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کرکے چالان عدالت کرچکے ہیں ۔

۔۔

متعلقہ عنوان :