قبائلی عوام کے حقوق حاصل کرنے کیلئے دن رات کوششیں کر رہے ہیں ، عوام کو درپیش مسائل سے غافل نہیں ہیں بہت جلد عوام ان مسائل سے چھٹکارا حاصل کریں گے ،تا تارہ سے لوڑہ مینہ کیلئے بچھائی گئی پائپ لائن کا معائنہ کیا

سینیٹر الحاج تاج محمد آفریدی کا ملک حاجی اورنگزیب کی خصوصی دعوت ملاگوری تحصیل کا دورہ کیا

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:00

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) سینیٹر الحاج تاج محمد آفریدی نے کہا کہ ،ْ قبائلی عوام کیلئے حقوق حاصل کرنے کیلئے دن رات کوششیں کر رہے ہیں ، علاقے کے عوام کو درپیش مسائل سے غافل نہیں ہیں ،بہت جلد عوام ان مسائل سے چھٹکارا حاصل کریں گے، انہوں نے تا تارہ سے لوڑہ مینہ کیلئے بچھائی گئی پائپ لائن کا بھی معائنہ کیا اور عوامی شکایات پر پائپ لائن کی معیار کو بہتر کرانے کے احکامات جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر الحاج تاج محمد آفریدی نے اتوار کو سماجی شخصیت ملک حاجی اورنگزیب ملاگوری کی خصوصی دعوت ملاگوری تحصیل کا دورہ کیا،اس موقع پر مقامی مشرا ن حاجی مشتاق احمد اُلفت حسین، ملک امانت، ملک آیاز میر، ملک دائود ، ملک سلطان میر، میجر (ر)خانزاد گل، حاجی نظر جان ، ملک اُوچت،حاجی صندل، ملک خان اکبر، صوبیدار (ر)غلاف شاہ، نوروزیر، راحیل خان اور ماربل فیکٹریوں کے مالکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک اورنگزیب ملاگوری نے سینیٹر الحاج تاج محمد آفریدی کو قوم ملاگوری کے عوام کو درپیش مسائل قومی بجلی کی لوڈشیڈنگ،پینے کیلئے پانی، سڑکوں کی تعمیر، میر عباس چڑھائی پُل کی تعمیر، تحصیل کی کارکردگی سمیت دیگردرپیش مسائل آگاہ کیا۔جبکہ ملک اورنگزیب نے ملاگوری ماربل انڈسٹریزکو بجلی فراہمی پر سینیٹر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

سینیٹر الحاج تاج محمد آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ علاقے کے عوام کو درپیش مسائل سے غافل نہیں ہیں اور بہت جلد عوام ان مسائل سے چھٹکارا حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کے لئے حقوق حاصل کرنے کیلئے دن رات کوششیں کر رہے ہیں۔ سینیٹر الحاج تاج محمد آفریدی نے تا تارہ سے لوڑہ مینہ کیلئے بچھائی گئی پائپ لائن کا بھی معائنہ کیا اور عوامی شکایات پر پائپ لائن کی معیار کو بہتر کرانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ آخر میں سینیٹرالحاج تا ج محمد آفریدی ملک حاجی شیر افضل ملاگوری سے ان کے بھائی کے وفات کی تعزیت کیلئے ان کے حجرے پر گئے جہاں پر انہوں نے مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔