Live Updates

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4پشاور میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری

مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سمیت 15امیدوار میدان میں ،حلقے میں ٹوٹل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 97ہزار 9سو4ہے ،جبکہ پولنگ کے لئے 269پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں،الیکشن کمیشن تجرباتی بنیادوں 35پولنگ سٹیشنوں پرالیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا تجربہ بھی کرے گا

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4پشاور میں ضمنی انتخاب 26اکتوبر بروز جمعرات کو ہو گا، جس میں مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں سمیت 15امیدوار حصہ لیں گے،حلقے میں ٹوٹل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 97ہزار 9سو4ہے ،جبکہ پولنگ کے لئے 269پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں،الیکشن کمیشن تجرباتی بنیادوں 35پولنگ سٹیشنوں پرالیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا تجربہ بھی کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4پشاور میں ضمنی انتخاب 26اکتوبر بروز جمعرات ہو گا ۔حلقے میں ٹوٹل 269پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیںمیں سے 111 پولنگ سٹیشن خواتین کے لئے جبکہ 147مردوں کے لئے قائم کئے گئے ہیں ، حلقے میں ٹوٹل رجسٹر ڈ ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 97ہزار 9سو4ہے،جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 35ہزار1سو64جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1لاکھ 62ہزار 7سو40ہے ،ضمنی انتحاب میں مسلم لیگ ن کے ناصر خان موسی زئی ، پاکستان پیپلز پارٹی کے اسد گلزارخان، پاکستان تحریک انصاف کے ارباب عامر ایوب سمیت 15امیدوار حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن تجرباتی بنیادوں پر حلقے میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا تجربہ بھی کرے گا تاہم الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا تجربہ صرف 35پولنگ سٹیشنوں پر کیا جائے گا ، واضح رہے کہ حلقہ این اے 4کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء گلزار خان کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات