جامعہ کراچی،اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس ..
تازہ ترین : 1

جامعہ کراچی،اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب 24 اکتوبر کو ہوگی

گورنر سندھ وچانسلر جامعہ کراچی محمد زبیر مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ دیگر مقررین میں امریکی قونصل جنرل،آسٹریلوی اورکینیڈین ہائی کمشنر شامل ہیں

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2017ء)جامعہ کراچی کے اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان: ’’پائیدار ترقی کے لئے موثر گورننس اور اداروں کی جانب‘‘ کی افتتاحی تقریب بروز منگل 24 اکتوبر 2017 ء صبح8:30 بجے ایچ ای جے آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں منعقد ہوگی۔وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان صدارت کریں گے جبکہ گورنر سندھ وچانسلر جامعہ کراچی محمد زبیر مہمان خصوصی ہوں گے۔

کانفرنس میں قومی وبین الاقوامی ماہرین اقتصادیات ،اسکالرزاور سفارتکار شرکت کریں گے۔امریکی قونصل جنرل گریس شلٹن ،آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن ،کینڈین ہائی کمشنر پیری جون کیلڈرووڈ،ڈین وڈائریکٹر آئی بی اے ڈاکٹر فرخ اقبال ،سابق ڈین وڈائریکٹر آئی بی اے اور سابق گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین ،وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی ڈاکٹر جاوید اشرف ،مشیر حکومت سندھ وبلوچستان ڈاکٹر قیصر بنگالی کلیدی خطاب کریں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/10/2017 - 18:30:50

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں