پاکستان کی کابل میں ملٹری اکیڈمی کے قریب دہشت گرد حملے کی مذمت‘ باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں سے ہی دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ ممکن ہے،دفتر خارجہ

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستان نے کابل میں ملٹری اکیڈمی کے قریب دہشت گرد حملے کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں سے ہی دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ممکن ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کابل میں ملٹری اکیڈمی کے قریب دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے۔ ہمیں قیمتی جانوںکے ضیاں پر افسوس ہے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں سے ہی دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ممکن ہے۔